Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

اسلام مخالف تبصرہ: مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
French Products Boycott

فوٹو: اے ایف پی

اسلام سے متعلق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے حالیہ تبصرے پر احتجاج کرتے ہوئے متعدد عرب تجارتی ایسوسی ایشنز نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق ماہ اکتوبر کے آغاز میں فرانسیسی صدر نے ’’اسلام پسند علیحدگی‘‘ سے لڑنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے اسلام کو دنیا بھر میں ایک ’’مذہبی بحران‘‘ کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ فرانس میں چرچ اور ریاست کو باضابطہ طور پر الگ کرنے والے 1905 کے قانون کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت دسمبر میں ایک بل پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ ایمانویل میکرون نے فرانس میں نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اعشاعت کی حمایت بھی کی تھی جس پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے دماغی علاج کا مشورہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے لیے ’’بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس‘‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل فرانس میں ایک استاد نے طلبہ کو پیغمبرِ اسلام سے متعلق خاکے دکھائے تھے جس کے بعد انھیں قتل کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube