Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے امریکا کو حملوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ تخار میں طالبان کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا بھاری جانی نقصان ہوا۔ گورنر کے ترجمان جواد ہجری نے بتایا کہ جھڑپیں اب بھی جاری ہیں، اب تک 25 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے علاقے کے گھروں میں پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں، جب ہماری فورسز دشمن کیخلاف آپریشن کرنے وہاں گئی تو حملہ کردیا گیا۔

صوبی تخار کے ڈائریکٹر صحت عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ 35 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں صوبائی ڈپٹی پولیس چیف بھی شامل ہیں۔

طالبان نے براہ راست ذمہ دار قبول نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ تخار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیخلاف ہمارے جنگجو دشمن کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube