Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

پاکستانی قونصل خانے کےقریب بھگدڑ،خواتین سمیت 15افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صوبے جلال میں پاکسستان قونصل خانے کے قریب بھگدڑ سے خواتین سمیت 15افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب اسٹیڈیم میں اچانک بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 11خواتین سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مذکورہ اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد ویزے کی درخواست دینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب وہاں موجود لوگ باہر نکلنے کی کوشش کررہے تھے تو اچانک بھگدڑ مچی اور افرا تفری میں کئی افراد ایک دوسرے پر گر کرکچلے گئے۔

افغان صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر11 خواتین اور معمر شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے جلال آباد اسٹیڈیم سانحہ پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاکستانی قونصلیٹ سے 5 کلو میٹر دور پیش آیا۔

پاکستانی سفارتخانے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پاکستانی ویزہ کے حصول کےلیے جمع ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube