Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لبنان: خواتین عملے نے پرواز اڑا کر تاریخ رقم کردی

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لبنان کی قومی فضائی کمپنی ’مڈل ایسٹ ایئرلائنز‘ (ایم ای اے) کی ایک پرواز کو محض خواتین پر مشتمل عملے نے 13 اکتوبر کو اڑا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

عرب نیوز کے مطابق مڈل ایسٹ ایئرلائنز کی پرواز کی قیادت لبنان کی پہلی اور واحد خاتون کپتان رولا ہوتیت نے کی، ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں سوار ہونے کے بعد ہی مجھے معلوم ہوا کہ طیارے کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

عرب اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم سب حیران تھے، ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ایک اہم واقعہ تھا، کمپیوٹر کام کے شیڈول کی وضاحت کرتا ہے، نہ تو کمپنی کی انتظامیہ اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کوئی جانتا تھا کہ تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا، ہم بہت پرجوش تھے، ہم نے بہت ساری تصاویر کھینچیں کیونکہ ایسا اتفاق صرف ایک بار ہوتا ہے۔

ہوتیت نے مزید بتایا کہ مسافروں سے بھرا طیارہ قاہرہ جانے والا تھا اور بیروت واپسی پر اس میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے تاہم مسافروں میں سے کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ پورا عملہ صرف خواتین پر مشتمل ہے اور ہم نے انہیں اس بات سے آگاہ بھی نہیں کیا کہ کہیں کچھ لوگوں کو تحفظات نہ ہوں۔

لبنانی خاتون پائلٹ نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہم نے اپنا کام بالکل صحیح طریقے سے کیا اور بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ لوگوں نے اس چیز کو قبول کرلیا اور یہ کہ ہر کوئی تبدیلی قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔

ہوتیت 25 سال سے بحیثیت پائلٹ فرائض انجام دے رہی  ہیں اور ان کی ایم ای اے میں شمولیت کے بعد ایئرلائن نے مزید خواتین پائلٹوں کو بھرتی کیا ہے جن میں فرسٹ آفیسرز (کو پائلٹ) شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube