Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

نیوزی لینڈ: جسینڈا آرڈرن بھاری اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم منتخب

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

نیوزی لینڈ کی ہر دلعزيز اور مقبول رہنماء جيسنڈا آرڈرن کی جماعت نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، وہ ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ میں 53 ویں عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں ليبرپارٹی کی امیدوار وزيراعظم جيسنڈا آرڈرن اور حزب اختلاف کی رہنماء جوڈتھ کولنز آمنے سامنے تھیں۔

ووٹرز کی ريکارڈ تعداد نے رائے شماری ميں حصہ ليا اور الیکشن کا ٹرن آؤٹ خاصا بڑا رہا۔

اس سے قبل جيسنڈا آرڈرن اور جوڈتھ کولنز کے درميان زور دار مباحثے ہوئے، ان میں بھی جيسنڈا کا پلڑا بھاری رہا۔ علاوہ ازیں قومی سرويز ميں اُن کی جماعت 15 پوائنٹس آگے رہی اور نتائج اُن کے حق ميں آگئے۔

یاد رہے کہ جيسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ سانحہ پر اپنے پسنديدہ ردعمل کے سبب دنيا بھر ميں مقبوليت حاصل کی تھی اور  انہيں کرونا وباء کیخلاف کامياب پاليسی کی وجہ سے بھی بہت سراہا گيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube