Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بنگلہ دیش: نوزائیدہ بچی تدفین کے وقت زندہ ہوگئی

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
Dhaka Hospital

فوٹو: ڈھاکا ٹریبیون

بنگلہ دیش میں ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نوزائیدہ بچی عین تدفین کے وقت زندہ ہوگئی۔

بنگلہ دیشی ویب سائٹ ’’نیو ایج‘‘ کے مطابق جمعہ 16 اکتوبر کو دارالحکومت ڈھاکا میں 7ماہ کی حاملہ خاتون نے قبل از وقت ایک بچی کو جنم دیا تھا جسے اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا۔

اسپتال کے عملے نے مردہ قرار دی گئی بچی کو دستانے رکھنے والے ڈبے میں ڈال کر والد کو کہا کہ نوزائیدہ بچی کی عظیم پور قبرستان میں تدفین کر دے۔

عظیم پور قبرستان میں قبر مہنگی ہونے کے باعث والد نے دوسرے قبرستان کا رخ کیا جہاں سستی قیمت پر قبر مل گئی تاہم تدفین کے وقت بچی اچانک زندہ ہوگئی۔

بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کی قبر کھود دی گئی تھی لیکن تدفین سے چند منٹ قبل باکس ہلا اور بچی کا جسم حرکت کرنے لگا۔ والد نے ڈبہ کھولا تو بچی کو زندہ پایا۔

والد بچی کو فوراً ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچا جہاں بچی کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube