Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

آرمینیا کا آزری آبادی پر میزائل حملہ،متعدد افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

فائل فوٹو: اے ایف پی

آرمينيا کی جانب سے آذری علاقے پر میزائل حملے میں متعدد افراد ہلاک، جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

اذربائیجان کے پراسیکیوٹر کے مطابق آرمینیا کی جانب سے آذربائيجان کے سول مقامات پر حملوں کاسلسلہ جاری ہے۔ آرمينا نے آذربائيجان کے دوسرے بڑے شہر گينجہ پر ميزائل حملہ کيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ميزائل حملے ميں 2 بچوں سميت 12 افراد ہلاک اور پينتيس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینا کے مابین دہائیوں سے جاری ناگورنو قرہباخ تنازع اب بھی سرد نہیں ہوا ہے۔

روس کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک سنہ 1990 کی دہائی سے اب تک اس علاقے کے کنٹرول کے لیے برسرِپیکار ہیں، اور حالیہ ہفتوں میں اس تنازع میں پھر سے شدت آئی ہے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ناگورنو قرہباخ کو آذربائیجان کا ایک حصہ تسلیم کیا گیا ہے اور اس کا کنٹرول واپس حاصل کرنا ادھورے کام کو پورا کرنے جیسا ہے۔

جبکہ آرمینیا کا موقف ہے کہ نوگورنو قرہباخ تاریخی طور پر آرمینیائی نسل کا باشندوں کا مسکن اور صدیوں سے آرمینیا کا حصہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube