Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

بنگلادیش: ریپ کے مجرمان کو سزائے موت دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فوٹو: الجزیرہ ٹی وی

بنگلادیشی حکومت نے ریپ کے مجرمان کو سزائے موت دینے کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش کے وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق ریپ کے مجرمان کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی منظوری وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کابینہ اجلاس میں دی۔

بنگلادیش کی کابینہ نے 12 اکتوبر کو ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری دی جبکہ حسینہ واجد کو خود اپنی پارٹی کے اندر اس فیصلے کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلادیش میں حالیہ برسوں کے دوران ریپ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے بنگلا دیشی گروپ عین و شلیش کیندرا کے مطابق رواں برس جنوری سے لے کر ستمبر تک تقریبا ایک ہزار ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سے قریب 20 فیصد گینگ ریپ کے واقعات ہیں۔

حال ہی میں بنگلادیش میں تازہ مظاہروں کا سلسلہ ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ واقعے کے بعد بنگلادیش میں شدید عوامی رد عمل سامنے آیا اور ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں گینگ ریپ کا یہ واقعہ شمال مشرقی علاقے نواکھلی میں پیش آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube