Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

روضہ رسولﷺ یکم ربیع الاول سے عوام کیلئے کھول دیاجائیگا

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مسجد نبویﷺ میں روضہ اطہر کو 2 ہفتوں کے بعد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اتوار یکم ربیع الاول بمطابق 17 اکتوبر کو زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کرسکیں گے، زائرین کو نماز کی ادائیگی اور زیارت کیلئے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زائرین تمام حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جاری کی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے عمرہ یا روضہ اطہر میں نماز کیلئے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں  مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم 2 ماہ بعد مئی میں محدود تعداد میں سخت پابندیوں کے بعد عام شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم روضہ اطہرﷺ کی زیارت پر پابندی برقرار تھی جو کہ اب 2 ہفتوں بعد ہٹنے جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube