فوٹو: این ایس ڈبیو پولیس
آسٹريليا ميں مسلمان حاملہ عورت پر حملہ کرنے والے شخص کو 3 سال قيد کی سزا سنا دی گئی۔
پرا ماٹا کی عدالت نے اسٹیپ لوزینا کو 3 سال قيد کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حملے کا محرک اسلام دشمنی تھا۔ يہ حملہ خاتون اور نومولود کے ليے جان ليوا ہوسکتا تھا۔
عدالت کو بتايا گيا کہ حملے ميں خاتون کو گہری چوٹيں نہيں آئيں اور تين ہفتے بعد اُن کے ہاں بيٹا پيدا ہوا۔ تاہم حملے کے نفسياتی اثرات مرتب ہوئے ہيں اور وہ خوف زدہ ہيں۔
جج نے فيصلے ميں يہ بات خاص طور پر بتائی کہ مجرم طويل عرصہ سے نفسياتی مرض کا شکار ہے۔
اسٹیپ لوزینا نے نومبر 2019 ميں رانا ايلسمار پر ايک ريسٹورنٹ ميں حملہ کيا تھا۔ 32 سالہ رانا ايلسمار اڑتيس ہفتوں کی حاملہ تھيں جب اُن پر سڈنی کے ايک ريسٹورنٹ ميں اسلاموفوب اسٹیپ لوزینا نے حملہ کيا تھا۔