Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوراہلیہ کروناوائرس کاشکار

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اہلیہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں رہیں گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ  فوری طور پر قرنطينہ ميں چلےگئےہيں اور ساتھ مل کر کرونا کا مقابلہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نےبتایا ہے کہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں رہیں گی۔ صدر ٹرمپ بھی وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کے دوران ہی اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کےڈاکٹرڈاکٹر شان کونلےکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول کی طبیعت بہتر ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ فلوریڈا کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کرنا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبرآتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونز کے شیئرز1.7 فیصد گرگئے۔

واضح رہےکہ چندگھنٹےقبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کےاہم ساتھی اوران کےساتھ عام طور پر سفر کرنے والے مشیر ہوپ ہکس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہوپ ہکس نے تین روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اوہائیو میں ہونے والے صدارتی مباحثے کےلیے بھی خصوصی طیارے ائیرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube