Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کرونا وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ سے تجاوز کرگئیں

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی، مرض سے تین کروڑ 30 لاکھ (33 ملین) افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں چین سے پھوٹنے والی وباء کرونا وائرس نے مارچ تک تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ مین لے لیا تھا، اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد انسان اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر نئے روز کے ساتھ کرونا متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 71 لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھی صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔ حکومت شمالی برطانیہ اور لندن میں مکمل طور پر سماجی لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تمام ریسٹورانٹس اور بارز کو ابتداء میں 2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ نئے لاک ڈاؤن سے نوکریاں اور رہن سہن متاثر ہوگا۔

لاطینی امریکا اور کیریبین کے علاقے وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں اب تک کرونا سے 3 لاکھ 41 ہزار اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

برازیل میں کرونا سے ایک لاکھ 41 ہزار اور بھارت میں 95 ہزار 500 سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہزار 466 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube