Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

پہلے مرحلے میں20 ہزارافرادکوبیک وقت اجازت ہوگی

سعودی عرب نے عمرہ اور زیارات بحال کرنے کافیصلہ کيا ہے، جس کے بعد مقامی شہری 4 اکتوبر سے عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ دیگر مسلمان ممالک کے زائرين 1 نومبر سے عمرہ کرسکیں گے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عمرہ کی بحالی کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے شروع ہوگا۔ اس دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں روضہ مبارک کی زیارت 3 مرحلوں میں تدریجی طور پراجازت دينے کا اعلان کيا ہے۔

اس کے تحت مرحلہ وار روزانہ 20 ہزار زائرين عمرہ کرسکیں گے اور 60 ہزار کو مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز ادا کرنے کا موقع مہیا ہوگا۔ اسی تناسب سے مسجد نبوی میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز کا موقع دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر 2020 یکم ربیع الاول 1442ھ سے اور تیسرا مرحلہ 1 نومبر 2020 پندرہ ربیع الاول سے شروع ہوگا۔ اس موقع پر حفظان صحت کی جملہ تدابیر کی پابندی کرائی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔

غيرملکيوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت تدریجی طور پر دی جائے گی۔ ایسے ملکوں کے باشندوں کو عمرہ اور زیارت کے ویزے جاری کیے جائیں گے، جن کی بابت وزارت صحت یہ فیصلہ دے گی کہ وہاں کرونا کی وبا کے حوالے سے صحت کے لیے خطرات ختم ہوگئے ہیں۔

عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے بہت جلد آن لائن سروس شروع کی جائے گی، جس کے ذريعے انہيں عمرہ کی بکنگ اور تاريخ سے آگاہ کيا جائے گا۔ اس سلسلے ميں 30 بين الاقوامی کمپنياں ای پليٹ فارم کے ذريعے دنيا بھر کے 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کو اپنی سروس فراہم کريں گی۔

وزارت حج و عمرہ ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے عمرہ، زیارت اور نماز کے عمل کو منظم کرے گی۔ اس حوالے سے وزارت صحت اور متعلقہ حکام کے مقرر کردہ صحت ضوابط اور پیمانے نافذ کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ نے عمرہ، نماز اور زیارت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں۔ صحت ضوابط کے تحت ماسک، سماجی فاصلے اور اشیا کو نہ چھونے کا اہتمام کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube