Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

جاپان نے کرونا وائرس ختم کرنیکا آلہ تیار کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کرونا وائرس (کووِڈ۔19) ختم کرنیوالی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیار کرلیا۔ ابتدائی طور پر یہ آلہ صرف صحت سے متعلق اداروں کو فراہم کیا جائے گا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کیئر 222 نامی آلہ 254 نانو میٹر لہروں والی یو وی شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس 222 نانو میٹر یو وی شعاعیں پھیلاتا ہے۔

انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور دفاتر کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے استعمال  کیا جائے گا۔

کیئر 222 نامی آلہ مطلوبہ جگہ کی چھت سے لٹکایا جاتا ہے اور ڈھائی میٹر تک فاصلے پر ہوا میں موجود جراثیم کو 7 منٹ کے اندر 99 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 222 نانو میٹر یو وی شعاعوں کے انسانی صحت کیلئے مُضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

اس آلے کی قیمت 3 لاکھ ین تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ اس کا وزن 1.2 کلو گرام ہے، کیئر 222 آلے کیلئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آرڈر وصول کئے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube