Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سات ارب انسانوں کی قسمت 5ممالک پرنہیں چھوڑی جاسکتی، اردوان

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 7 ارب انسانوں کی قسمت کو 5 ممالک کی سیکیورٹی کونسل پر نہیں چھوڑا جاسکتا، سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات انتہائی ضروری ہیں، اقوام متحدہ اپنا مشن پورا کرنے میں 75 سال سے مسلسل ناکام ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا نظام نہ تو جھڑپوں کے سدباب میں مؤثر کردار ادا کر پارہا ہے اور نہ ہی جاری جھڑپوں کو روکنے میں۔

رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالانہ اجلاس کیلئے اپنا ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کے باعث اقوام متحدہ کا اجلاس منعقد نہیں ہورہا، تقریباً تمام ممالک کے سربراہ اپنا ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان بھجوارہے ہیں۔

پیغام میں ترک صدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے نظام کو دوبارہ سے مؤثر بنانے کیلئے سب سے پہلے سلامتی کونسل کو اصلاحات کا پابند بنانا ضروری ہے، سلامتی کونسل واضح مقاصد کی حامل ہونے کے باوجود مقاصد حاصل کرنے منیں ناکام رہا ہے، 7 ارب سے زائد انسانوں کی تقدیر کو 5 ممالک کے رحم و کرم پر چھوڑنے والی ساخت نہ تو منصفانہ ہے اور نہ ہی پائیدار، یہ چیز اب ہر ایک جان چکا ہے کہ سابقہ صدی کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا نظام موجودہ دور کے امتحانات کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری، شفاف، تابع احتساب، مؤثر اور منصفانہ نمائندگی کی حامل سلامتی کونسل کی تعمیر اب انسانیت کیلئے ایک ترجیح نہیں مجبوری کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ براعظموں کے ملاپ کے نقطے یعنی استنبول کا اقوام متحدہ کے مرکز کی شکل اختیار کرنا بھی گلوبل امن و استحکام کی کوششوں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube