Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

قطر کامسئلہ فلسطین پر دو ٹوک اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

بشکریہ: ٹائمز آف اسرائیل

قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو کر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ہونا چاہیے اور تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونے چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube