Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

قاسم سلیمانی کابدلہ اٹل ہے،ایران کی امریکاکودھمکی

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ایران نے امریکا سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بازو قدس فورس کے سپہ سالار اعلیٰ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اپنی تقریر میں براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عظیم جنرل کی شہادت کا بدلہ لینا یقینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سچ اور سنجیدہ ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ ہم ان کو براہ راست نشانہ بنائیں گے جو جنرل قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیت  کی شہادت میں ملوث ہیں۔

ایران کے دوسرے بااثر ترین شخص سمجھے جانے والے جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری کو امریکا میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس اور پاسداران کے دیگر اراکین سمیت ایک ڈرون حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس حملے کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ ایران اس کا سخت بدلہ لے گا۔ آپ کے الفاظ تھے “انتقام می گیریم، سخت”۔ اسی عزم کا اعادہ اب ہفتہ 19 ستمبر کو جنرل حسین سلیمانی نے کیا ہے کہ اس کارروائی کے مجرموں سے بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین سے پہلے ہی ایران نے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد راکٹ داغے تھے۔

حسین سلامی کی دھمکی امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آئی جس میں نامعلوم زرائع کے مطابق یہ بتایا گیا تھا کہ ایران جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر لانا مارکس کو قتل کرکے قاسیم سلیمانی کا بدلہ لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اس کی بدلہ لینے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اپنے ٹوئیٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پر کوئی حملہ ہوا تہ ہم ایران کو ہزار گنا بڑھ کر ہدف بنائیں گے۔

تاہم حسین سلیمانی نے 66 سالہ سابق فیشن ڈیزائنر اور امریکی سفیر لانا مارکس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ کوئی موزوں ہدف نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے شہید بھائی کا بدلہ ایک خاتون سفیر سے لیں گے؟

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube