Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

رافئیل طیارے بھارتی فضائیہ کےاسکواڈرن میں شامل

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

امبالہ ایئربیس کا ایک منظر

بھارت نے فرانس سے حاصل کردہ جدید لڑاکا طیارے رافیئل کو باقاعدہ بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن میں شامل کرلیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق 4 تھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی جدید لڑاکا طیاروں کو بھارتی اسکواڈرن کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ طیاروں کو بھارتی فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب ہریانہ کے ایئر بیس پر ہوئی۔

آئی اے ایف کی سارنگ ٹیم[/caption]

فرانسیسی جنگی طیاروں کو بھارتی لڑاکا اسکواڈر ” گولڈن ایرو” کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر فرانس سے حاصل 5 طیاروں کو اسکواڈرن میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر 17 اسکواڈرن گولڈن ایرو کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن ہرکیرت سنگھ نے فرانسیسی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جب کہ انڈین ایئرفورس کی سارنگ ٹیم کی جانب سے ایروبیٹک کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بشکریہ: اے این آئی۔ واٹر سلوٹ کا ایک منظر

اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جدید جنگی طیاروں کی بھارت کی 17 ویں جنگی اسکواڈرن میں شمولیت خطے میں فضائی قوت کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب ریٹائرڈ فوجی افسران کی جانب سے مہنگے ترین لڑاکا طیاروں کی خریداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سابق فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کی معیشت تیزی سے نیچے کی طرف جا رہی ہے اتنے مہنگے طیاروں کی خرید سمجھ سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ فرانس سے خریدے گئے جنگی طیارے 29 جولائی کو بھارت پہنچے۔ فرانس اور بھارت کے درمیان طیاروں کی خرید سے متعلق معاہدہ ستمبر سال 2016 میں طے پایا تھا، جس میں فرانس نے بھارت کو 36 طیارے دینے کی ڈیل پر دستخط کیے تھے۔ طیاروں کی دوسری کھیپ رواں سال اکتوبر میں ملنے کا امکان ہے۔

اے این آئی: یادگار پیش کرنے کا ایک منظر

طیاروں کی مکمل حوالگی اگلے سال 2021 کے آخر تک متوقع ہے۔ بھارت کو طیارے حوالے کرنے سے قبل بھارتی ایئرفورس کے پائلٹس اور عملے کی خصوصی تربیت اور انہیں ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube