Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

وال اسٹریٹ بینک کی پہلی خاتون سربراہ کون؟

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

بشکریہ یاہو فلپائن

وال اسٹریٹ بینک میں پہلی بار خاتون کو بینک کا چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے، جن کا نام جین فریزر ہے۔

جین فریزر کے سربراہ بننے کا اعلان سٹی گروپ کی جانب سے کیا گیا۔ 53 سالہ فریزر فروری 2021 میں مائیکل کوربیٹ کی جگہ فرائض سنبھالیں گی۔

برطانوی ادارے رائٹرز کے مطابق فریزر کی بطور سی ای او تعیناتی مالیاتی شعبے میں درست سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے جہاں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے۔

بینک آف امریکا کارپوریشن (بی اے سی) کی آپریشنز اور ٹیکنالوجی کی چیف کیتھی بیسنٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک بڑا اور زبردست لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

انٹرنیشنل بزنس سوسائٹی کی 2016 کی تقریب میں فریزر نے بطور انوسٹمنٹ بینکر اپنے ابتدائی دنوں کی جدوجہد اور مشکلات پر بات کی تھی۔ یہ وہ دور تھا جب خواتین سے یہ توقع کی جاتی تھی کہ وہ کامیابی کے لیے مردوں جیسا لباس پہنیں اور ان ہی انداز اپنائیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریوں اور کام میں بھی توازن رکھیں۔

جین فریزر نے لندن میں اپنے کریئر کا آغاز گولڈ مین سیس گروپ سے کیا تھا۔ پھر میڈرڈ کی ایک معروف فرم میں گئیں۔ انہوں نے 16 سال قبل سٹی گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں اس پر سراہا جاتا ہے کہ مالیاتی بحران کے دنوں میں فریزر نے بینک کو سنبھلنے اور بحال ہونے میں مدد دی۔

فریزر نے سٹی انوسٹمنٹ بینک میں کلائنٹ اسٹریٹجی کی ذمہ داریاں نبھائیں اور لاطینی امریکہ میں اس کے پرائیوٹ بینک میں بھی احسن طریقے سے فرائض انجام دیے جس کے نتیجے میں 2019 میں سالانہ محاصل کا 14 فی صد حاصل ہوا۔ اکتوبر میں فریزر کو صدر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور گلوبل کنزیومر بینک کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube