Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ماں کو قتل کرنے والے داعشی بھائیوں کو سزائے موت

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

سعودی عرب کی ایک عدالت نے داعش میں شامل دو حقیقی بھائیوں کو اپنی ماں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں نے شدت پسند گروہ میں شمولیت سے روکنے پر 2016 میں اپنی والدہ کو بے دردی سے مار دیا تھا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان پر ماں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری نظریات اختیار کرنے، کتاب و سنت اور اجماع امت سے انحراف، حاکم وقت کی نافرمانی، اپنے خاندان سے بغاوت، علما کے مشوروں کو نظرانداز کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے خاطر اپنی ماں کو جان سے مارنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔

عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے عدالت کے رو برو اپنی بوڑھی ماں‌ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے ایک ملزم نے اپنی ماں کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کیا اور دوسرے نے تیز دھارے آلے سے اس کے جسم پر وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

اس کے علاوہ ملزمان نے اپنی ماں کے قتل کے قصد سے اس کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر ہتھوڑے سے بھی وار کیے۔

دونوں دہشت گردوں نے جون 2016 میں اپنی 67 سالہ ماں اور 73 سالہ باپ کو الریاض کی الحمرا کالونی میں قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں‌ نے اپنے ایک 22 سالہ بھائی پر بھی قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube