Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

چاند آج بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پیر 14 ستمبر کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کو دیکھ کر دور دراز کے لوگ بیت اللہ کی درست سمت معلوم کرسکیں گے۔

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے سعودی نشریاتی ادارہ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔

انجینئر ماجد نے بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔ اس موقع پر چاند 13.7% روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔

انجینیر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں 14 ستمبر کو طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube