Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

اقوام متحدہ کے75ویں اجلاس میں کوئی عالمی رہنما موجود نہیں ہوگا

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ماہ رواں کی 15 تاریخ سے شروع ہونے والا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس اس لحاظ سے تاریخی نوعیت کا ہوگا کہ اس میں دنیا کا کوئی بھی سربراہ مملکت موجود نہیں ہوگا۔

امریکی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث نیویارک آنے والے ہر فرد کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں کوئی رہنما بھی حاضر نہیں ہوگا بلکہ ویڈیو لنک پر خطاب کرے گا۔

اجلاس کا آغاز سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔ جن کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔ غالب امکان یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ویڈیو لنک کے بجائے  اجلاس میں موجود رہتے ہوئے تقریر کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر جبکہ وزیرخارجہ 21 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مستقل مندوب منیراکرم کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube