Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ٹرمپ دوبارہ نوبل امن انعام کیلئے نامزد

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ناروے کے ایک رکن پارلیمنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا۔

رکن پارلیمنٹ کرسچن ٹائبرنگ گیجڈے نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار نوبل انعام کا حقدار ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے نوبل امن انعام کے دوسرے نامزد امیدواروں کی نسبت دنیا میں امن قائم کرنے کی زیادہ کوشش کی ہے۔

ٹائبرنگ گیجڈے نے اپنی نامزدگی میں نوبل کمیٹی کو بتایا کہ امارات اور اسرائیل کا یہ معاہدہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے مشعل راہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس مذاکرات کو مشرق وسطی کے لئے “گیم چینجر” قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے۔ یہ معاہدہ ایک گیم چینجر ہوسکتا ہے جو مشرق وسطی کو ایک خوشحال خطے میں بدل دے گا۔

ٹائبرنگ گیجڈے نے اپنی نامزدگی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان، شمالی کوریا، اور جنوبی کوریا میں مثبت کردار سمیت دیگر خارجہ پالیسی کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ نئی جنگوں سے بچنے کیلئے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بھی کم سے کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹائبرنگ گیجڈے  ناروے کی لبرل اینڈ پروگریسیو پارٹی کے رکن ہیں مگر ان کے سیاسی نظریات انتہائی دائیں بازو کی جانب مائل ہیں۔ وہ تارکین وطن کیلئے وہی خیالات رکھتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں اور تارکین وطن کے خلاف متنازع بیانات کے باعث ناروے کے میڈیا میں زیر بحث رہتے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ٹرمپ کا بڑا حامی نہیں ہوں۔ کمیٹی کو حقائق کو دیکھنا چاہئے اور حقائق پر ان کا فیصلہ کرنا چاہئے- حالیہ برسوں میں جن لوگوں کو امن انعام ملا ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت کم کام کیا ہے۔ مثال کے طور پر باراک اوباما نے کچھ نہیں کیا۔

ٹرمپ کو اس سے قبل کم جونگ ان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے 2018 میں امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ اس نامزدگی کے نتائج کا اعلان اکتوبر 2021 تک نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube