Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پاکستان سمیت23ممالک کےشہریوں کا ملائشیا میں داخلہ بند

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ملائشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کرونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

مذکورہ فہرست میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ایران، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، جرمنی، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں کرونا وائرس کے 9 ہزار 559 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 9 ہزار 136 افراد صحت یاب ہوچکے۔ ملائشیا میں اس وبا کے سبب جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد 128 ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube