Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

فوج منافع کیلئے جنگیں چھیڑنا چاہتی ہے، ٹرمپ

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوج کے اعلیٰ عہدیدار منافع کمانے کیلئے جنگیں چھیڑ رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد جنگی ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنیوں اور ٹھیکداروں کے کردار پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

پیر کو وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ’فوج مجھ سے محبت کرتی ہے مگر اعلیٰ فوجی افسران نہیں کرتے کیوں۔ اعلی افسران شاید اس لئے مجھے نہیں چاہتے کہ وہ جنگیں لڑنے کے سوا کچھ نہیں کرنا چاہتے۔ وہ ان کمپنیوں کا منافع بڑھانا چاہتے ہیں جو بم بناتی ہیں۔‘

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا یہ غیر معمولی تبصرہ ایس وقت سامنے آیا ہے کہ صدر اور پینٹاگون ( فوج کا ہیڈکوارٹر) کی قیادت کے مابین تعلقات پہلے سے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔

اس تبصرے کے بعد بعض امریکی نشریاتی اداروں اور سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس قسم کے تبصرے کی امریکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ٹرمپ واحد صدر ہیں جس نے اعلیٰ فوجی حکام پر یہ سنگین الزام عائد کیا ہے۔

مگر اس کے ساتھ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکا کے 34 ویں صدر ڈوائڈ ڈی آئزن آور کے الوداعی خطاب کی ویڈیو ڈھونڈ نکالی ہے جس میں وہ امریکی فوج کی روز بروز بڑھوتری کا سدباب کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ڈوائڈ ڈی آئزن آور 1953 سے 1961 تک امریکی صدر رہے اور اس دوران انہوں نے ویتنام کی جنگ بھی لڑی۔ اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ ہمیں ایک وسیع دفاعی صنعت نے اپنی گرفت میں لیا ہے۔ ہمیں حکومت کے ہر فورم پر عسکری صنعت کا اثر و رسوخ روکنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube