Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت کی چینی فوجیوں پر فائرنگ،حالات کشیدہ

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے لداخ میں چین کی سرحد کے قریب فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات پھر کشیدہ ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے پینگ گانگ جھیل کے علاقے میں چینی فوجیوں پر فائرنگ کی، جس کا مطلب جنگ کیلئے اکسانا ہے۔

چین کے بلااشتعال حملے اور فائرنگ کے بعد چین کی جانب سے بھی فوج کو سرحد کے مزید قریب تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ کسی بھی اگلے حملے اور فائرنگ کے تنیجے میں جوابی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

چین کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر ایل اے سی غیر قانونی طور پر عبور کی اور چینی سرحد پر گشت کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ چینی فوج نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت صورتحال کو پیچیدہ نہ بنائے۔

بھارت کی جانب سے چین کے پہاڑوں علاقوں میں تعینات چینی فوجیوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے حملے کرکے سنگین غلطی کی گئی ہے۔

دوسری جانب چوری اور سینہ زوری کے مترادف بھارت نے الٹا چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی علاقے پر چین نے دراندازی کی اور سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چین کے ساتھ سرحد پر متعدد بار چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی ہے، چین نے تحمل سے کام لیتے ہوئے مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اور دراندازی کا سلسلہ رواں سال مئی جون میں شروع ہوا۔ بھارت کی جانب سے متواتر حملوں اور سرحدی خلاف ورزی پر 15 جون کو شدید تصادم کے نتیجے میں بھارت کو اپنے 15 فوجیوں کی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔

بھارت نے اپنے فوجی مرنے پر خوب واویلا کیا تاہم چین کے عالمی قوانین کے مطابق ردعمل نے بھارت کو خاموش کروا دیا۔ اس مرتبہ پھر بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے جس کا چین نے پہلے کی طرح مدبرانہ طرز عمل اپناتے ہوئے کسی جنگی کارروائی کی بجائے بھارتی کارروائی کو اکسانے کا اقدام قرار دیا ہے۔

ہمالیہ کے بارڈر پر متنازعہ سرحدی علاقے لداخ پر دونوں جانب سے چین اور بھارت کے کئی ہزار فوج تعینات ہیں۔ یہ علاقہ سطح آب سے 13 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل سال 1962 میں مختصر جنگ بھی ہوچکی ہے۔ سال 1975 تک دونوں کے درمیان کوئی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تاہم 1975 بھارت کے 4 فوجی حملے میں ہلاک ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube