Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ایران میں دھماکا:200 سے زائد افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ایران میں گیس سے بھرے ڈرم پھٹنے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے مغربی علاقے میں کلورین گیس سے بھرے کنستر پھٹنے سے 217 افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلورین سے بھرے کنستر ایک ٹرک میں رکھے گئے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں آمد و رفت کو بند کردیا گیا ہے۔

صوبے کے گورنر کے مطابق حادثے میں ممکنہ طور پر لاپرواہی کا عنصر شامل ہے، جس کے بعد اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایران میں آتشزدگی اور دھماکوں میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube