Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ترک جنگی طیاروں نے یونانی طیاروں کو بھگا دیا

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Greek F-16 afp

فوٹو: اے ایف پی

بحر روم ميں ترک بحری جہازوں کے قريب آنے والے يونانی طياروں کو ترک جنگی طیاروں نے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

جزيرہ کريٹ کے قريب 6 يونانی ايف 16 جيٹ طياروں نے ترک بحری جہازوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جس پر ترک جنگی طيارے حرکت ميں آئے اور انھيں بھاگنے پر مجبور کيا۔

ترک حکام نے کہا ہے کہ ترک فضائیہ اور بحریہ مشرقی بحیرہ روم میں اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہر صورت کرے گی۔

ترک وزارت دفاع نے يونانی طياروں کو بھگانے کی ویڈيو بھی جاری کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube