Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ترکی: آیا صوفیا کےبعد چورا چرچ میوزیم مسجد میں تبدیل

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Chora mosque

فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے شہر استنبول میں واقع آیا صوفیا کے بعد ’’چورا چرچ‘‘ کو بھی میوزیم سے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔

ترک سرکاری خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی عمارت چورا گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے مسجد کی شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

چورا گرجا گھر گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ ترک عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں بطور مسجد بحالی کا حکم دیا تھا۔

ترکی کی تاریخی مسجدآیاصوفیہ میں8عشروں بعدنمازِجمعہ ادا

چورا چرچ کو 16ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن پچھلے سال ترکی کی ایک عدالت نے 1945 کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

چورا (کاریا) مسجد کی انتظامیہ کو مذہبی امور کے نظامت میں منتقل کرکے عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترکی میں 24 جولائی 2020 کو 86سال بعد تاريخی مسجد ’’آيا صوفيا‘‘ ميں نمازِ جمعہ کی ادائيگی کی گئی جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت حکومتی عہدے داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube