Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

انڈونیشیا: جزیرہ سماٹرا میں 6.9 شدت کا زلزلہ

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Earthquake

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.8 اور دوسرے کی 6.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلے زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر اور دوسرے کی 26 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

بنگکولو شہر کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلا زلزلہ کافی شدت کا تھا لیکن اس کے فورا بعد ہی ایک اور جھٹکا لگا جوکہ اتنا ہی زوردار تھا۔

انڈونیشیا میں شدید ترین زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کے بعد انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی جبکہ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2019 میں انڈونیشیا کے جنوبی جاوا جزائر کے قریب سمندر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube