Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کیاچینی جے20طیارہ رافیل اورایف22ریپٹرسے بہترہے؟

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

طیارے کو مائیٹی ڈریگن بھی کہا جاتا ہے

آپ لوگوں نے ایف سسکسٹین، جے ایف 17، رافیل اور گرپین جنگی طیاروں کے بارے میں تو پڑھا ہی ہو گا۔ مگر آج ہم آپ کو چین کے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارے کے بارے میں بتائیں گے۔

اس وقت اگر بات کی جائے تو دنیا میں سب سے بہترین ٹیکنالوجی اور طیارے تو امریکا کے پاس ہیں تاہم جے 20 کی باقاعدہ لانچنگ نے امریکا کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے اس طیارے میں لیزر لائٹ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ ایک ٹوئن انجن طیارہ ہے۔ جے 20 طیارہ 34 ہزار کلو سے لے کر 37 ہزار کلو وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کی جانب سے اس جدید ترین 5 جنریشن کے حامل جنگی طیارے کو چینی فضائیہ کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔ چینی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

جے 20 کی لمبائی 20.4 میٹر، جب کہ اس کے پنکھ کی لمبائی 13.5 میٹر ہے۔ طیارے کا وزن 19.391 کلو گرام ہے اور اس کی فیول کپیسٹی 11 ہزار340 کو گرام ہے۔

جے 20 کی رفتار 2 ہزار 120 فی گھنٹہ ہے۔ طیارے کی اونچائی 4.45 میٹر ہے۔

اس طیارے کی صلاحیتوں کی بنا پر اسے مائیٹی ڈریگن کا نام دیا گیا ہے۔ 5 ویں جنریشن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ سنگل سیٹٹ ہے اور ہر طرح کے موسم میں پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جے 20 سیکنڈز میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ امریکا کے ایف 22 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جدید ترین جنگی طیارے کی طرح ریڈار کو دھوکا دینے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ اس طیارے کو پہلی بار 2016 کے آخر میں ایک ائیر شو کے دوران پیش کیا گیا تھا، جب کہ اس کی پہلی جھلک 2010 میں سامنے آئی تھی۔

چین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 31 کو بھی تیار کررہا ہے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ایف 35 کو ٹکر دے گا۔ چینگدو جے 20 ائیر کرافٹ ہوا سے ہوا میں لڑائی، زمینی مدد اور اینٹی شپ اسٹرائیک جیسی چیزوں سے لیس ہیں۔

ان میں کئی طرح کے ہتھیار بھی لگے ہیں۔ لیکن بی وی آر ( بیانڈ ویجوئل رینج ) ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی میزائلوں سے لیس ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube