Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

حج اور عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا، جس کے تحت آئندہ حج اور عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا، نئے ہجری سال کے آغاز پر 2024-2020ء ماسٹر پلان جاری کیا جائے گا۔

اردو نیوز نے سبق ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے کہ پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے منصوبہ بندی اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو آئندہ حج موسم اور عمرہ موسم  کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، تمام ادارے مل کر جامع اسکیمیں تیار کریں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق السدیس نے جنرل پریذیڈنسی کے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر، مؤثر اور جدید تر بنائیں، ڈیجیٹل کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کریں، افرادی قوت تیار کریں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تمام کارکنان کیلئے اسپیشل کورس کی تعداد اور معیار کو بڑھائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقدس مساجد کی توسیع اور تجدید کیلئے جملہ وسائل وقف کئے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حج اور عمرہ زائرین کو جدید تر اور کمل سہولتیں مہیا ہوں۔

مقدس مساجد کی انتطامیہ ان دنوں آئندہ عمرہ موسم، رمضان موسم اور حج موسم کیلئے تمام اسکیمیں تیار کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ انتظامیہ کی روایت ہے کہ عبادت کا ایک موسم ختم ہوتے ہی اگلے موسم کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔

رواں سال کرونا وائرس کی وباء کے باعث عمرہ سیزن مکمل طور پر ختم جبکہ حج بھی صرف ایک ہزار افراد تک محدود کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube