Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر: شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر ہڑتال

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ اے ایف پی: شہید عبدالعزیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج 11 اگست کو مقبوضہ وادی میں حریت رہنما شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل 11 اگست کو حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کے یومِ شہادت کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سینٹرل جیل سے کشمیری سیاسی قیدیوں کو جموں کے خطے کی جیلوں میں منتقل کرنے پر قابض حکام کی مذمت بھی کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما شیخ عبد العزیز کو بھارتی فوجیوں نے 11 اگست 2008ء کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا

شیخ عبدالعزیز جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سری نگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube