Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی طیارے کو حادثہ، تحقیقات شروع، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی ریاست کیرالہ میں طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، ملبے سے بلیک باکس مل گیا۔ واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے درمیان ایئر انڈیا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا، واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثے میں طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا تھا، مرنے والے 4 بچوں کی شناخت کرلی گئی۔

مزید جانیے : تیز بارش سے بھارتی مسافر طیارہ حادثےکا شکار، 14افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق کالی کٹ ایئرپورٹ پر حادثے کے شکار ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا جبکہ ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی مل گئے ہیں، تمام ڈیوائسز سے حاصل شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔

ایئر انڈیا کا طیارہ 7 اگست کو دبئی سے کیرالہ پہنچا تھا، جہاں وہ حادثے کا شکار ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 190 افراد سوار تھے، واقعے میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے تھے، ایئرپورٹ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube