Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت ميں مون سون بارشوں نےتباہی مچادی

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ريکارڈ توڑ بارش نے نظام زندگی مفلوج کرديا

بھارت ميں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ممبئي ميں 24 گھنٹوں کے دوران ريکارڈ توڑ بارش نے نظام زندگی مفلوج کرديا۔شہر کی مرکزی شاہراہيں بند ہیں جبکہ صورتحال کے پيش نظر دوبارہ ريڈ الرٹ جاری کرديا گياہے۔

بھارت کے کئی شہروں میں شديد بارشوں کے بعد سيلابی صورتحال درپیش ہے۔ ممبئی کے جنوبی علاقوں میں 300 ملی ميٹر سے زائد بارش

نے شہر میں نظام زندگی متاثر کردیا ہے اور سڑکيں تالاب کا منظر پيش کرنے لگيں۔موسلادھار بارش نے کئی مکانات کو متاثر کیا ہے جبکہ بجلی کے نظام میں بھی خلل واقع ہوا ہے۔خراب موسم کے باعث ٹرين اور بس سروس بھی معطل ہے اورعوام سے گھروں ميں رہنے کی اپيل کی جاچکی ہے۔

ادھرریاست کیرالا ميں طوفانی بارشوں سے اندازہ ہے کہ 10 لاکھ سے زائد افرادمتاثرہوئے۔بھارت میں تباہ کن بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہےگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube