Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ببرشیر کی وفادار جوڑی ایک ساتھ موت کی نیند سوگئی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Lion couple

فوٹو: سی این این

لاس اینجلس کے چڑیا گھر میں ببر شیروں کے 21 سالہ جوڑے کی رفاقت مثالی تھی اور ان کی آپس میں کمال کی وفاداری اور جذباتی وابستگی پر زو کیپرز اور ویٹرینری عملہ بھی اکثر حیران رہ جاتا تھا۔ شاید اس بے اولاد جوڑے کی بے مثال محبت اور ایک دوسرے کے بغیر نہ رہ سکنے کی عادت کو دیکھ کر قدرت نے بھی ان دونوں کی موت کیلئے ایک ہی دن کا تعین کردیا تھا۔

چڑیا گھر کے عملے نے اس جوڑے کو ان کی گرتی صحت اور بیماریوں کے باعث شدید تکلیف سے نجات دلانے کیلئے انہیں 30 جولائی 2020 کو موت کی نیند سلا دیا تاہم لاس اینجلس زو کے ڈائریکٹر ڈینس ویرے کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا زو کی تاریخ کا ایک مثبت حصہ رہے گا اور دونوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ببر شیر ہیوبرٹ اپنی ساتھی کلیزا سے دو ماہ چھوٹا تھا اور ان دونوں کو لاس اینجلس زو 2014 میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ دونوں چھوٹی عمر سے ہی سیٹل کے ووڈلینڈ پارک زو میں ایک دوسرے کے ساتھ رہتے تھے۔

اسلام آباد: ببر شیر کی جوڑی ہلاک

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق ان کی کوئی اولاد نہ ہوسکی لیکن اس کے باوجود ان کی باہمی رفاقت مثالی تھی جس کے باعث وہ کبھی ایک دوسرے سے دور نہیں ہوئے اور مرتے دم تک ایک دوسرے کے سچے ساتھی رہے۔

گو افریقی شیروں کی اوسط عمر 17 سال ہوتی ہے لیکن ہیوبرٹ اور کلیزا دونوں 21 برس تک جیے۔ دنیا میں ببر شیروں کی آبادی وقت سے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے اور اب ان کی تعداد 23 ہزار تا 39 ہزار بتائی جاتی ہے۔

آئی یو سی این کے مطابق ببر شیروں کی آبادی میں کمی کی وجوہات میں انسانوں اور شیروں کے بڑھتے تنازعات، شیر کا شکار، ان کے اعضاء کی غیر قانونی اسمگلنگ اور انہیں گھیر لینے والی مختلف بیماریاں شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube