Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لبنان: بیروت میں خوفناک دھماکے، 10افراد ہلاک، میڈیا

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شہر میں 2 دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

لبنان کے شہر بیروت میں  2 خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ دھماکوں سے پورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ اطراف بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے شہر بیروت کی بندرگاہ کے قریب خوفناک دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

سی این این کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ شہر بھر میں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر صحت کے مطابق بیروت دھماکے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دھماکے کی شدت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے، پہلے دھماکے کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے ہیں جبکہ دوسرے اور شدید دھماکے سے آگ اور دھواں پھیلتا نظر آرہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکے کے بعد شہر میں افراتفری پھیل گئی، دھماکے کے اثرات کئی کلو میٹر دور تک محسوس کئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت پورٹ تقریباً تباہ ہوچکی ہے، اطراف میں قائم ویئر ہاؤسز، دفاتر اور دیگر املاک کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے، ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، گاڑیاں الٹی پڑی ہیں، کئی مقامات پر آگ بھی لگی ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube