Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

انڈین ایئرفورس کامگ طیارہ بیچنے کیلئے ویب سائٹ پراشتہار

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

بھارتی ایئرفورس کے 28 سال زیر استعمال رہنے والے طیارے کو خرید و فروخت کی ویب سائٹ او ایکس ایل پر 9.99 کروڑ میں بیچنے کیلئے اشتہار دے دیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین ایئر فورس کی جانب سے سال 2009 میں جنگی طیارہ مگ 23 بی این علی گڑھ یونی ورسٹی کے انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ کو تحفے کے طور پر دیا گیا تھا، جسے یونی ورسٹی کے احاطے میں نصب کیا گیا۔

تاہم کچھ روز قبل علی گڑھ یونی ورسٹی کو او ایکس ایل کی ویب سائٹ پر اس طیارے کو بیچنے سے متعلق اشتہار کی موجودگی کا علم ہوا، جس پر انہوں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ویب سائٹ سے اس اشتہار کو ہٹوا دیا ہے۔

ویب سائٹ پردیاگیااشتہار،جو ہٹادیاگیا

علی گڑھ یونی ورسٹی کے منتظمین پروفیسر محمد وسیم علی کا کہنا تھا کہ یہ اشتہار یونی ورسٹی کی جانب سے نہیں دیا گیا، تاہم معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک جعلی خبر ہے، جامعہ کی جانب سے ایسا کوئی بھی اشتہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی ہمیں اس طیارے کو بیچنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube