Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ بھارتی ذرائع ابلاغ

بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، جب کہ کئی افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی ہے۔

واقعہ پر وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ یہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے سے صرف چند دنوں میں واقع ہوئیں۔

زہریلی شراب پینے سے اموات کے واقعات شمالی ریاست کے 3 اضلاع میں پیش آئے۔ پولیس نے 25 افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ ایک اہلکار کے مطابق گورداسپور ضلع میں 11افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق امرتسر میں 12 اور ترن تارن ضلع میں 63 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حالیہ دنوں میں دیگر اموات پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کچھ ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہرسال ہزاروں افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube