Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

خليجی ممالک سمیت انڈونیشیاء اورملائیشیاءميں آج عيدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

خليجی ممالک ميں آج عيد الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات، بحرين، ايران،مصر،کويت،اردن، قطر،انڈونيشيا اورملائيشيا ميں لوگ سنت ابراہيم پرعمل کرتے ہوئے قربانی کررہے ہيں۔

ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں نمازعید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا۔

فلسطین اور کویت میں بھی عیدالضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

يورپ اورامریکا میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔کينيڈين وزيراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کوعيد کی مبارک باد دی ہے۔اپنے ويڈيو پيغام ميں انھوں نے کہاہے کہ عيد کی خوشياں ضرور منائيں ليکن کرونا سے بچنے کے ليے احتياط بھی کريں۔برطانوی وزيراعظم بورس جانسن نے بھی مسلمانوں کوعيد پرتہنيتی پيغام بھيجا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube