Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

مسجدالحرام اورمسجدنبویﷺمیں عیدالاضحیٰ کےاجتماعات

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

حجاج کرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کررہےہیں

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عیدالاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات  ہوئے۔حجاج کرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کررہے ہیں۔

مسجدالحرام اورمسجدِ نبوی ﷺمیں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی گئی۔کرونا کےباعث سماجی فاصلوں کوبرقراررکھتے ہوئےاجتماعات ہوئے۔

اس سے قبل حجاج کرام نےمزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کیا۔نمازِ فجر اور رمی جمرات کے بعد منیٰ پہنچ کر قربانی کی،سرمنڈوائیں اوراحرام کھول دیے۔

حجاج کرام طواف کے لیے پھرمسجدُالحرام جائیں گے۔مطاف کے صحن کے علاوہ داخلی اورخارجی راستوں پر رہنمائی کے بورڈز اور اسٹیکرز لگائے گئے ہيں۔ ہرحاجی کونمازکے ليے جراثٰيم کش مواد سے صاف ايک جائے نماز پيش کی گئی۔

منیٰ میں قیام کے دوران حجاجِ کرام 11 اور12 ذی الحج کو بھی زوال کے بعد شیطان کوکنکریاں ماریں گے۔دوسرے اورتیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکنِ اعظم شمار ہوتا ہے۔12 ذی الحج کوحجاج غروبِ آفتاب سے پہلے منیٰ سے نکل جائیں گے۔

تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا حجاج پر واجب ہے،اس کے بعدحاجی مکہ مکرمہ روانہ ہوںگےاورخانہ کعبہ کا الوداعی طواف کریں گے جس کےبعد مناسکِ حج کی تکمیل ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube