Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی ساحل پر شارک زندہ خاتون کو کھا گئی

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ پریس ہیرالٹ

امریکی ریاست مائن کے ساحل پر سفید شارک نے خاتون کو کھا لیا، جب کہ دوسری خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مائن کے سمندر میں تیراکی کرنے والی 2 خواتین پر خونخوار شارک نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک، جب کہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

مائن کے سمندر میں شارک کے حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، متعلقہ ادارے کی جانب سے ہلاک اور زخمی خاتون کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے سمندری اطراف میں شارک حملے کی پیشگی الرٹ جاری کی تھی، تاہم اس کے باوجود خواتین سمندر میں سوئمنگ کررہی تھیں۔

حملے کے بعد ریسکیو عملہ فوری مدد کے لیے پہنچا اور متاثرین کو اسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی، جب کہ زخمی ہونے والی دوسری عورت کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube