Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں پالتو جانور میں کروناوائرس کا پہلا کیس رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

برطانیہ میں پہلے پالتو جانور کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ایک گھریلو بلی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

برطانیہ کے چیف ویٹرنری آفیسر نے تصدیق کی کہ لندن کے قریب سرے میں رواں ماہ کے آغاز میں ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ بلی کو یہ مہلک مرض اس کے مالک سے لگا تھا، جس کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

وزارت ماحولیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بلی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں کسی جانور کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا کیس ہے تاہم اس بات کے شواہد نہیں ملے جس سے پتہ چلے کہ جانور بیماری پھیلانے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

نجی ویٹرنری کی جانب سے بلی میں ابتدائی طور پر فیلائن ہرپس وائرس کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اس کے سیمپل کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا۔

چیف ویٹرنری آفیسر کرسٹائن مڈلمس نے واقعے کو انوکھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاحال بلی سے کسی انسان میں کرونا وائرس کے منتقل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube