Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

آیا صوفیا میں نماز: ترکی، سعودی عرب کےتعلقات میں تناؤ

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ترکی اور يورپ کے درميان بھی کشيدگی ميں اضافہ

آيا صوفيا ميں نماز کے آغاز کے بعد ترکی اور يورپ ميں کشيدگی ميں اضافہ ہونے لگا جبکہ انقرہ اور رياض کے تعلقات ميں بھی تناؤ آگيا۔

دونوں ملکوں کی تجارت اور کاروباری طبقات پر اثر پڑنا شروع ہوگئے ہيں۔

سعودی حکام نے پہلے ترک تاجروں پر جرمانے کيے اور اب ترکی کے تازہ پھلوں اور سبزيوں کے ٹرکوں کو قبضے ميں لے لیا۔ سعودی کمپنيوں ميں کام کرنے والے ترک ملازمين کے معاہدے بھی ختم کيے جا رہے ہيں۔

دوسری جانب ليبيا نے ترکی کے ساتھ فضائی سروس بھی بحال کردی جبکہ ترک فضائيہ نے مشرقی بحيرہ روم ميں سيکيورٹی کے معاملات سنبھال ليے ہيں۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کی زمين، سمندر اور اس کے قدرتی وسائل پر نظر نہيں رکھتا ليکن اپنے مفادات پر سمجھوتا بھی نہيں کرے گا۔

ليبيا کے معاملے پر اٹلی، يونان، اسرائيل اور مصر کے بعد اب جرمنی نے بھی ترکی سے تلخ لہجہ اپنا ليا ہے۔

جرمن چانسلر ميرکل نے صدر اردوان کو خبردار کيا ہے کہ ترکی نے اگر يونان سے تصادم کا راستہ اختيار کيا تو اسے يورپ سے جنگ تصور کيا جائے گا اور اسے پابنديوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube