Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

افغان طالبان کا معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پرامریکا کوانتباہ

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

افغان حکومت سے قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ

افغان طالبان پوليٹيکل بيورو کے سربراہ ملا برادر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امريکی افواج افغانستان سے نہ گئيں تو وہ ايک نيا فيصلہ کريں گے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر نے ایرانی میڈیا کو خصوصی انٹرويو ميں مطالبہ کيا کہ امريکا امن معاہدے کے تحت افغانستان ميں اپنی فوجی موجودگی کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے طالبان ميں کسی بھی طرح کے اختلافات کی بھی ترديد کی۔

ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی خدمت کرنا ہر افغان کا حق ہے۔ افغان طالبان کو اقتدار کی ہوس نہيں بلکہ وہ اسلامی نظام کا قيام چاہتے ہیں۔

انہوں نے فہرست کے مطابق افغان حکومت سے قيديوں کی رہائی کا مطالبہ کيا۔

افغان طالبان کا يہ مطالبہ ايسے وقت سامنے آيا ہے جب امريکی نمائندہ خصوصی زلمے خليل زاد معاہدے پر عملدرآمد کے ليے پانچ ملکوں کے خصوصی دورے پر ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube