Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت ہنگامی طورپرفرانس سے ہیمرمیزائل خریدے گا

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ انڈین ڈیفنس سائٹ

بھارت نے ہنگامی بنیادوں پر فرانس سے ہیمر میزائلز خریدنے کا اعلان کردیا، جس کیلئے بات چیت شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیمر میزائلوں کی خریداری میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور فرانس محدود وقت کے باوجود بھارت کو ہیمر میزائل سپلائی کرنے کے لیے تیار بھی ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو دی گئی ایمرجنسی پاورز کے تحت یہ معاہدہ کیا جارہا ہے تاہم بھارتی فضائیہ نے خبر کی تردید یا تصدیق سےگریز کیا ہے۔

فرانس کے رافیل جنگجو طیاروں کے لیے 60 سے 70 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہیمر میزائل کا معاہدہ ایسے وقت کیا جار ہا ہے جب بھارت کی چین کے ساتھ لداخ کے معاملے پر سخت کشیدگی ہے اور اس معاہدے کو اسی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ فرانس کی جانب سے یہ میزائل جلد ہی بھارت کے حوالے کردیے جائیں گے اور محدود وقت کے باعث کسی دوسرے ملک کے لیے تیار کردہ میزائل بھارت کو دیے جائیں گے۔

دوسری جانب فرانس سے 5 رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ29جولائی کو بھارت پہنچ رہی ہے جب کہ اس سے قبل ایک رافیل طیارہ بھارت کو دیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے سال 2016 ء میں فرانس کے ساتھ 60 ہزار کروڑ روپے مالیت کے 36رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جب کہ اس معاہدے میں مبینہ بدعنوانی پر مودی حکومت کو سخت خفت اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

میزائل کی خاصیت

یہ میزائل پہاڑی علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ میزائل بنکر اور دیگر فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بناتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام نے بھارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ یہ میزائل جلد بھارت کو فراہم کیے جائیں گے۔

یہ میزائل پہاڑی دشوار گزار راستوں پر اپنا ہدف بآسانی نشانہ بنا لیتا ہے۔ خصوصاً مشرقی لداخ جیسے علاقے میں یہ میزائل کارروائی کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھارت،فرانس اور رافیل طیارے

فرانس سے لیے گئے رافیل طیاروں میں سے 5 رواں ماہ 29 جولائی کو فرانس سے بھارت کے امبالہ ہوائی اڈے پر پہنچ رہے ہیں۔ تاہم اس سے قبل اس میں نصب ہونے والے میٹیؤر میزائل اور دیگر سازو سامان بھارت پہنچ جائے گا۔

فرانس نے یہ طیارے مئی میں بھارت کو فراہم کرنا تھے، لیکن کرونا وبا کی وجہ سے ان کی منتقلی میں تاخیر ہوئی۔ رافیل طیاروں کے انڈین ایئر فورس میں آنے کے بعد اسے فضا میں چین اور پاکستان کی ایئر فورس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube