Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

شکاگو میں بھی کولمبس کے مجمسے ہٹادیئے گئے

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago

امریکی شہر شکاگو میں بھی کرسٹوفر کولمبس کے 2 مجسموں کو بلدیہ میئر کے حکم پر ہٹادیا گیا۔

افریقی نژاد جارج فلائیڈ کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے نسل پرستی کیخلاف مظاہرے تاحال جاری ہیں، مظاہرین کے مطالبے پر امریکا میں نصب بعض شخصیات کے مجسموں کو ہٹادیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کولمبس کے مجمسے کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا تھا جبکہ کولمبس پر مقامی عوام کی نسل کشی الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

بلدیہ میئر لائٹ فٹ نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے مجسمے کو ہٹائے جانے کی کوشش کے بعد کولمبس کے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹادیا گیا ہے۔

منی پولس میں 25 مئی کو پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ کے عنوان سے مظاہروں کا آغاز ہوگیا تھا، پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube