امریکا کی مزید چینی سفارت خانے بند کرنے کی دھمکی
امريکا کی جانب سے ہيوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کے حکم پر چين نے بھی سيچوان صوبے ميں امريکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے ديا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چين نے جنوب مغربی شہر چينگ ڈو ميں امريکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا جبکہ ووہان میں بھی امریکی سفارتخانہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزيد چينی قونصل خانہ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
امريکا نے چين پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے ہيوسٹن ميں چينی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم ديا تھا۔ امريکا کی جانب سے يہ اعلان اس وقت سامنے آيا جب ہيوسٹن کے چيني قونصل خانے ميں پراسرار سرگرمياں ديکھی گئيں اور بڑی تعداد ميں دستاويزات جلائی گئیں۔
دوسری جانب امريکی وزير دفاع مارک ايسپر کا کہنا ہے کہ امريکا پورے ايشيا ميں اپنی فورسز کو تيار کر رہا ہے۔ ان کی ازسرِ نو تعيناتی عمل ميں لا رہا ہے تاکہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جا سکے۔
ایسپر کے مطابق امریکا خطے میں بحری جہازوں کے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔