Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

اقوام متحدہ کا اجلاس، عالمی رہنماء شرکت نہیں کرینگے

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا کی عالمی وباء کے سبب اقوام متحدہ کا اجلاس کھٹائی میں پڑگیا۔ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار عالمی رہنماء سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

دنیا بھر میں دسمبر سے شروع ہونیوالی کرونا وائرس کی وباء سے ایک کروڑ 54 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 32 ہزار افراد موت کا شکار ہوگئے، 94 لاکھ سے زائد افراد مرض کو شکست دے چکے، تاہم 54 لاکھ سے زائد مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کہیں اس بیماری کا علاج دریافت نہیں ہوا، کئی ممالک ویکسین بنانے کیلئے کام کررہے ہیں جبکہ کئی ممالک میں تیار کی گئی ویکسین کے تجربات کئے جارہے ہیں۔

کرونا وائرس کی وباء کے باعث ستمبر ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوتا ممکن نظر نہیں آرہا۔

عالمی رہنماء اجلاس کیلئے نيويارک جانے کے بجائے وڈيو پيغامات بھيجيں گے۔ رپورٹ کے مطابق 193 سربراہان حکومت و مملکت مقامی اور عالمی امور پر وڈیوزکے ذریعے اظہار خیال کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سيکریٹری جنرل انتونيو گوتريس کا کہنا ہے کہ کرونا کے سبب نیو یارک میں بڑے وفود کے ساتھ پہنچنا ناممکن ہے۔

کرونا وائرس نے اب تک سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں 41 لاکھ 22 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
us

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube