Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کرونا وائرس: ایران میں ایک دن میں 229 اموات

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ايران ميں کرونا وائرس پھر تباہی پھيلانے لگا، ايرانی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ريکارڈ 229 اموات ريکارڈ کی گئیں۔

امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مطابق دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ سے بڑھ گئی اور مرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہے۔

آسٹريليا کی رياست وکٹوريہ ميں متاثرين ميں اضافے پر حکام نے ماسک پہننا لازمی قرار دينے کا فيصلہ کرلیا۔ جنوبی افريقا ميں 2 وزراء ميں وائرس کی تشخيص ہونے پر اسپتال ميں داخل کراديا گيا، اومان نے دوبارہ سے رات کا کرفيو لگا ديا اور ايک صوبے سے دوسرے صوبے ميں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔

آکسفورڈ يونيورسٹی نے کرونا ويکسين ٹرائل کے نتائج کو حوصلہ افزاء قرار ديا ہے۔ امید ہے کہ اس پراجیکٹ کو اگلے مہینے تک پیداوار شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی، جس سے وباء کی دوسری لہر کو روکا جاسکے گا۔

برازیل وبا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک جہاں صورتحال یہ ہے کہ ہزاروں ہلاکتوں کی وجہ سے قبرستان بھر گئے ہیں اور جگہ کم پڑ جانے سے قبرستانوں کو توسیع دی جا رہی اور ہزاروں نئی قبریں کھودی جا رہی ہیں۔

برازیل میں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ہے اور ہلاکتیں 80 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube